Master Ji of Daril, Gilgit-Baltistan – Samar Khan

By: Samar Khan, Daril District,

ہائ سکول گیال داریل کا ایک منظر…. آج سے برسوں پہلے یہ ایک پرائمری سکول ھوا کرتا تھا… جہاں صرف ایک استاد سینکڑوں بچوں کو سنبھالا کرتا تھا… یہاں سے میرے تعلیمی سفر کا باقاعدہ آغاز ھوا… چھے سال بحثیت طالب علم میں اس سکول میں رہا….. گردش ایام دیکھیے کہ جہاں میں طالب علم کی حثیت سے علم کی کرنیں سیمٹنے جایا کرتا تھا آج اس سکول کے درجن بھر اساتذہ کی طرح میں بھی ایک استاد ھوں…. بچوں کے لیے “سر” اور گاؤں والوں کے لیے “ماسٹرجی”…. ہاہاہاہا…. بڑے بوڑھے جب ماسٹر جی، ماسٹرجی کہہ کر پکارتے ہیں تو عجیب لگتا ھے…. میں سوچنے لگتا ھوں کہ کیا واقعی میں “ماسٹرجی” کہلانے کا مستحق ھوں..؟؟؟
مجھ نہیں لگتا کہ میں پوری طرح اس خطاب کا اہل ھوں….یہ ایک عظیم الشان پیشہ ھے اور مجھ ایسا ناچیز اس کا صحیح حقدار ہو ہی نہیں سکتا….. مدرس پاک صاف بچوں کے پاک صاف اذہان پر کام کرتا ھے…… ایک کورا کاغذ جس پر جو چاھے لکھ سکتا ھے… بہت بڑا کام ھے اگر ایک “ماسٹرجی” سمجھ لے تو……
خیر، چلتی کا نام گاڑی ھے… اسی لیے تو آج میں بھی شامل ھوں مدرسین میں….
زیر نظر تصویر میں میرا ساتھ دینے والا رحمت اللہ جو کہ میرے ہونہار شاگردوں میں سے ایک رہا ھے… اس کے “کورے دماغ” میں مواد ٹھونسنے میں کوئ کسر اٹھا نہ رکھی اور اس نے اس مواد کو بروقت اور برمحل استعمال کرنے میں کبھی دقیقہ فروگذاشت سے کام نہیں لیا…. آج یہ رضاکارانہ طور پر بچوں کو ہمارے سکول آکر مستفید کر رہا ھے…. بہت قابل اور محنتی لڑکا ھے..

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: