شیعہ قتل ویڈیو: سوشل میڈیا پر بحث

 

ویڈیو میں شناخت معلوم کرنے کے لیے مسافروں سے سوال و جواب اور ان کا جسمانی معائنہ دکھایا گیا ہے

بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق یوٹیوب کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تند و تیز بحث چھیڑ دی ہے جس میں پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کو ہلاک کرنے کے واقعے کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔

ویڈیو میں جلتی ہوئی بسیں اور شیعوں کی شناخت معلوم کرنے کے لیے مسافروں سے سوال و جواب اور ان کا جسمانی معائنہ دکھایا گیا ہے۔

 
ویڈیو میں ایک ادھیڑ عمر باریش شخص سے دہشت گرد پوچھتے ہیں کہ وہ کہاں کا رہنے والا ہے اور گلگت بلتستان کیوں جا رہا ہے۔ پھراس کی پیٹھ پر زخم کے نشان دیکھنے کے لیے ان کی قمیص اوپر کر دیتے ہیں تاکہ پتا چلے کہ وہ شیعہ ہے کہ نہیں۔

ٹویٹر پیغامات

تقریباً ڈیڑھ منٹ کی اس ویڈیو میں شیعہ مخالف اور شیعہ اکثریتی آبادی والے صوبے گلگت بلتستان کے وزیرِ اعلیٰ کے خلاف نعروں کی آوازیں بھی آتی ہیں۔

پاکستانی اخبار ڈان کے کالم نگار عباس ناصر نے اس ویڈیوکے بارے میں سترہ اگست کو اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ’میں سفید داڑھی والے شخص کے چہرے پر گھبراہٹ کے تاثرات کو اپنے ذہن سے نہیں نکال سکتا۔‘

راہول پنڈیداس نے تبصرہ کرتے لکھا ’شیعہ پاکستان کے ٹوٹسی بن گئے ہیں جتنے زیادہ مار دیے۔‘

انتونی پرمال نے اپنے مائیکرو بلاگ پر لکھا، ’ہم نے رمضان کے معنی ہی بدل ڈالے ہیں۔ برداشت؟ شیعہ کے لاش پر عید مبارک۔‘

رضا رومی نے لکھا ’منکروں اور ذہنی مریضوں کے علاوہ لوگوں کا شیعوں کو قتل کے مناظر دکھانے والی اس ویڈیو پر ردعمل دیکھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ پاکستان میں انسانیت ابھی زندہ ہے۔‘

پاکستان تحریکِ انصاف کی رہنما شیرین مزاری نے ٹویٹر پر لکھا، ’حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہے جس کے ساتھ شیعوں کو نشانہ بنا کے قتل کرنے کے واقعات میں اضافہ ہو رہاہے‘۔

اس تصویر میں سرکاری ادارے ناردرن ایریا ٹرانسپورٹ کارپوریشن کی بسیں جلتی ہوئی نظر آرہی ہیں

 ٹویٹر کو استعمال کرنے والے بعض لوگوں نے شیعہ رہنماؤں کو تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ شیعوں کو دہشت گردی سے بچانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔

طارق فاتح نے لکھا، ’یہ عجیب نہیں لگتا سنی پاکستانی شیعہ مسلمانوں کا قتل عام کرتے ہیں اور شیعہ مسلمان اسرائیل کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔‘

(بی بی سی مانیٹرنگ رپورٹ)

Leave a Reply

Fill in your details below or click an icon to log in:

WordPress.com Logo

You are commenting using your WordPress.com account. Log Out / Change )

Twitter picture

You are commenting using your Twitter account. Log Out / Change )

Facebook photo

You are commenting using your Facebook account. Log Out / Change )

Google+ photo

You are commenting using your Google+ account. Log Out / Change )

Connecting to %s

%d bloggers like this: